نئی دہلی،27؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ’من کی بات‘پروگرام میں عوام سے درخواست کی کہ وہ ناقص قسم کے پلاسٹک اور پولی تھین کا استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے ماحول اور لوگوں کی صحت پر منفی اثر پڑتا ہے ۔وزیر اعظم نے لوگوں سے پورے جوش کے ساتھ پانچ جون کو عالمی ماحول دن منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم درخت لگانے پرتوجہ مرکوز کریں۔ مودی نے ’من کی بات‘میں کہا کہ پلانٹ روپ دینا کافی نہیں ہے بلکہ لوگوں کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ وہ اس درخت لگائیں اور اس کی دیکھ بھال کریں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ چند ہفتوں میں ہم سب نے دیکھا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں دھول آندھی چلی، تیز ہواؤں کے ساتھ شدیدبارش بھی ہوئی، جو بے موسم ہے۔جانی نقصان بھی ہوا، مالی نقصان بھی ہوا یہ سب، بنیادی طور موسم کے شکل میں تبدیلی کا نتیجہ ہے۔ہماری ثقافت، ہماری روایت نے ہمیں فطرت کے ساتھ جدوجہد کرنا نہیں سکھایا ہے۔ہمیں فطرت کے ساتھ ہم آہنگی سے رہنا ہے، فطرت کے ساتھ جڑ کر رہنا ہے۔ریڈیو پر اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہاکہ جب شدید گرمی ہوتی ہے، سیلاب آتا ہے، بارش رکتی نہیں ہے، ناقابل برداشت سردی پڑتی ہے تو ہر کوئی ماہر بن کر گلوبل وارمنگ، موسمیاتی تبدیلی کی باتیں کرتا ہے لیکن باتیں کرنے سے بات بنتی ہے کیا؟ انہوں نے کہا کہ اس سال ہندوستان سرکاری طور پر عالمی ماحول دن کی میزبانی کرکے فخر محسوس کر رہا ہے۔یہ بھارت کے لئے ایک بہت اہم کامیابی ہے اور یہ اس بات کی علامت ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کو کم کرنے کی سمت میں دنیا میں بھارت کے بڑھتے ہوئے قیادت کو بھی قبولیت مل رہی ہے۔مودی نے کہاکہ اس بار کا موضوع ہے’پلاسٹک آلودگی کو ہرانا (بیٹ پلاسٹک پلیوشن)میری آپ سب سے اپیل ہے، اس موضوع کے حساسیت کو، اس کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ہم سب اس بات کا یقین کریں کہ ہم پولوتھین کے، لو گریڈ یا ناقص پلاسٹک کا استعمال نہ کریں اور پلاسٹک آلودگی کو کم کرنے کی کوشش کریں کیونکہ اس سے ہماری فطرت پراور ہماری صحت پر منفی اثر پڑتا ہے۔